منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اتحادی حکومت نے سوا سال میں تیزی سے قرضے لینے کے سارے ريکارڈ توڑ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اتحادی حکومت کے سوا سال میں قرضوں اور واجبات میں 23 ہزار 560 ارب کا اضافہ ہوا اور ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ 77ہزار104ارب روپے سے تجاویز کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے سوا سال میں تیزی سے قرضے لینے کے سارےريکارڈ توڑ دیئے ، اسٹیٹ بینک نےجون 2023 تک کے قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کردیا۔

جس میں بتایا کہ اتحادی حکومت نے سوا سال میں قرضوں اور واجبات میں23 ہزار560ارب کا اضافہ کیا اور ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 77 ہزار 104 ارب روپے سے تجاویز کر گئے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ملک پر قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 91.1 فیصد پر پہنچ گئے، سواسال میں غیر ملکی قرضوں ،واجبات میں 10ہزار 953ارب کا اضافہ ہوا اور پاکستان کےغیر ملکی قرضوں،واجبات کاحجم 32 ہزار495 ارب روپے ہوگیا۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ ز سوا سال میں مقامی قرضوں میں 10ہزار733ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مقامی قرضےریکارڈ 38ہزار809 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی دورمیں قرضوں،واجبات میں 23 ہزار 665 ارب روپےاضافہ ہوا تھا ، ن لیگ کے دور میں قرضوں کےبوجھ میں15ہزار 561ارب روپے اضافہ ہواتھا

مشرف کے9 سالہ دورمیں قرضوں میں3ہزار200 ارب روپے اضافہ ہواتھا جبکہ پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دورمیں قرضوں میں8ہزار200 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں