اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ کا ڈیٹا جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 جون 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں یہ کارکردگی انتہائی نمایاں رہی، کیونکہ اس سے قبل اپریل 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔

دوسری جانب، اگر گزشتہ سال کے اسی عرصے کا جائزہ لیا جائے تو مئی 2025 میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

مرکزی بینک کے ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے سرپلس ہو گیا ہے۔

تاہم گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے مقابلے میں یہ شرح کم ہے، کیونکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں