اشتہار

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی ہوگئی ، جولائی میں قرضے 83 ہزار 383 ارب روپے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اگست میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 430 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگست میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 82 ہزار 953 ارب روپے رہ گیا، جولائی میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 83 ہزار 383 ارب روپے تھے.

اعداد و شمار کے تحت اگست میں حکومت کے ملکی قرضے 517 ارب روپے کم ہوکر 58 ہزار 757 ارب روپے ہوگئے، جو جولائی میں 59 ہزار 274 ارب روپے تھے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

دوسری جانب اگست میں وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 87 ارب روپے بڑھ کر 24 ہزار 196 ارب روپے ہوگئے۔ جولائی میں بیرونی قرضہ 24 ہزار 109 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 5 ہزار 495 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 811 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست میں مرکزی حکومت کا بیرونی قرض 87.2 ارب ڈالر ہوگیا، جو جولائی میں 86.8 ارب ڈالر تھا، یعنی ایک ماہ میں بیرونی قرضے میں 0.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں