اسلام آباد: ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں نو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 9 کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی ذخائر گھٹ کر چودہ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔
کمرشل بینکوں کے زخائر 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ذخائر 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالرز کی کمی
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 8 ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضو اور دیگر ادائیگیوں کے بعد ملکی ذخائر 29.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، گزشتہ رپورٹ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ہوگئے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت پاکستان کو ملکی معیشت میں بہتری کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے کیونکہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا خدشہ ہے۔