جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ فوری طور پر منسوخ کر دیا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اسٹیٹ بینک کے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی تھی اور لائسنس منسوخی کے بعد ایکسچینج کمپنی اب زرِ مبادلہ کی کوئی کاروباری سرگرمی نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب ایس ای سی پی کی جانب سے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو براہ راست سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی کھولے جاسکیں گے، لو رسک والے سرمایہ کاروں کے لیے آسان آن بورڈنگ اور سادہ تصدیقی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی نے کہا کہ اس اقدام سے کم آمدنی والے طبقات کےلیے مائیکروسیونگ اور مالی شمولیت کو فروغ ملےگا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں