The news is by your side.

Advertisement

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 19 ارب 15 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 21 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، عالمی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جمعرات کو جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کے ذخائر کم ہوئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے تیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے، بیرونی ادائیگیوں کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک نے 58 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو ملا کر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں