تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ریاستی انتخابات: کسانوں نے مغربی بنگال میں بی جے پی کو مشکل میں ڈال دیا

نئی دہلی : کسان لیڈر نے مغربی بنگال میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہوش اڑا دئیے۔

بھارت میں 105 روز سے جاری زرعی قوانین کے خلاف احتجاج نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ’ووٹ مت ڈالو‘ مہم کردی ہے، جس کے تحت مغربی بنگال کے نندی گرام میں جاری گرینڈ پنچایت میں راکیش ٹکیت نے ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

راکیش ٹکیت کسان لیڈر ہیں جنہوں نے کانگریس ترنمول کی حمایت کا اعلان کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مشکل سے دوچار کردیا ہے۔

راکیش ٹکیت نے گرینڈ پنچائیت میں کہا کہ عوام بی جے پی کو ووٹ نہ دے، ہم ووٹ دیکر انتہائی مشکل سے دوچار ہیں۔

کسان لیڈر نے عوام نے بی جے پی کو ہر حال میں شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ووٹ دے دیں، لیکن بی جے پی کو ووٹ مت دیں۔

Comments

- Advertisement -