جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر مملکت حماد اظہرکاکہناہےکہ نہ تو این آر او کے حق میں ہیں اور نہ ہی دیا جائےگا، جوبھی ٹیکس پالیسی ہوگی سب کیلئےبرابرہوگی، علیمہ خان اور جہانگیر ترین سمیت ہر کسی کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹیکسیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لارہےہیں، ماضی کی طرح ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت 260 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال چھوڑ کر گئی، موجود ہ شارٹ فال ٹیلی سیکٹر میں جی ایس ٹی کی عدم وصولی بھی شامل ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ہو یا کوئی اور قانون کے مطابق ریکوری کی جائے گی، کسی سے رعایت نہیں ہوگی ، زرعی اور جائیداد ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لئے صوبوں کو متوجہ کریں گے ۔

ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر کسی سے ٹیکس رعایت نہیں کرے گی، جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ایف بی آرکی کمزوریوں کی سزاتاجروں کونہیں دیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹے ریٹیلرز کے لئے فکسڈ ٹیکس کولیکشن کے ایس او پیز کی تیاری زیر غور ہے۔صنعتی اداروں پر چھاپے رکوا دیے ہیں، ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دیئے جائیں گے، ٹیکس پالیسی سب کےلیےبرابرہےکسی کورعایت نہیں دی جائےگی۔

پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے، سالانہ صرف 4000 ارب ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں۔ملک میں 8000ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ نوازشریف سمیت جوبھی قیدی بیمارہیں انہیں علاج مہیاکیاجائے گا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی این آراوکےحق میں نہیں،اور نہ ہی دیا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں