راولپنڈی : راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا اور پانی آبادی میں داخل ہونے کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں اعلانات شروع کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام اباد اور راولپنڈی سمیت نواحی علاقوں میں رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں دو سو بیس ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جڑواں شہروں میں الرٹ جاری کردیا گیا اور نالہ لئی کے اطراف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔
ریسکیوون ون ٹو ٹو کی جانب سے مختلف مساجد میں اعلانات شروع کردیئے گئے ہیں، نالہ لئی میں پانی کی سطح بیس فٹ بلند ہونے پر پانی آبادی میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں : راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث ایک دن کی چھٹی کا اعلان
ریسکیو ون ون ٹوٹو کی جانب سے شہریوں سے نشیبی علاقے خالی کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور مری روڈ کی شاہراہیں زیرآب آگئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد ہنگامی حالت اور آج چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرراولپنڈی میں رین ایمرجنسی نفاذ کیا گیا۔
مساجد سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں کیونکہ مختلف مقامات پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوچکی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ نالہ لئی کےاطراف نشیبی علاقوں کےرہائشی انخلاکی صورت میں تعاون کریں ، نالہ لئی کے اطراف جمع اور نہانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاہم شہری موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


