تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

قومی سلامتی کیخلاف بیانیہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، شہباز گل

لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں قومی سلامتی کے خلاف بیانیے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی، کل فیصلہ کریں گے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ہونا چاہئے، جو کچھ پی ڈی ایم کے جلسے میں کیا گیا وزیراعظم کے نوٹس میں آچکا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک دشمن بیانیے کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ ملک دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نورانی صاحب کے صاحبزادے نے بہت نامناسب، احمقانہ بات کی، یہ دراصل آئین کی سریح خلاف ورزی ہے، اب حکومت کو اس پر جواب دینا پڑے گا، عمران خان اورپوری قوم اپنے چپے چپے کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 11 چوروں کا ٹولہ ملا ہوا ہے، یہ مل کر بھی حکومت کو ہلا نہیں سکتے، وزیراعظم اور متعلقہ وزیر کل فیصلہ کریں گے کہ کیا ہونا چاہئے۔

شہباز گل نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پی ڈی ایم 50 جلسے اور کرے، یہ اپنے جلسوں میں ملک دشمن بیانیے کا حصہ نہ بنیں، وزیراعظم اور پوری قوم غم وغصے کا اظہارکررہے ہیں۔

اس سے قبل شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اویس نورانی اور پی ڈی ایم نے ریاست توڑنے کی بات کی، ان لوگوں نے سیکشن 124/125 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وکلا برادری اور بار کونسلز کے آگے آنے کا وقت ہے، ملک اور ریاست کے خلاف کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان ان تمام چوروں کا اکیلا مقابلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی بھارتی زبان بولنے لگے

Comments

- Advertisement -