کراچی : کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈرپاکستان فلیٹ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں پر تعینات افسروں کے حوصلے اور عزم قابل تعریف ہیں۔
ایڈمرل عارف اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے بحری سرحدوں ،کریکس اورساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہے جو دشمن کی جانب سے کی کی گئی کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے او کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہروقت تیار ہے۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ بحرہ فوج کے جوانوں کے عزم جواں ہیں گو کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و امان کا خواہشمند ہے لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک کی سلامتی پر بری نظر ڈالی تو بھرپوقر جواب دینا جانتے ہیں۔
دو روز قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد ملک کی تینوں فورسز اپنے اپنے محاذ پر سینہ تانے کھڑی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مستعد ہیں۔