جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کی جانب سے کوئی دھمکی آمیز کال موصول نہیں ہوئی:‌ جلیل

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: سانحہ سوہیوال میں بے گناہ مارے جانے والے خلیل کے بھائی جلیل نے دھمکی آمیز کالز کی تردید کر دی.

تفصیلات کے مطابق جلیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ہمیں کوئی دھمکی آمیز کال موصول نہیں ہوئی.

جلیل کا کہنا تھا کہ ہم اپناوکیل تبدیل کر رہے ہیں،شہبازگیلانی اب ہمارا وکیل نہیں ہوگا، ہمیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے فون آیا ہے، جلداسلام آبادملاقات کے لئے جائیں گے.

یاد رہے کہ 19 جنوری کو  ساہیوال میں‌ ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب سی ٹی ڈی اہل کاروں‌کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں‌چار افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے.

اہل کاروں‌ نے خلیل کے تین بچوں کو پیٹرول پمپ پر چھوڑ دیا، جنھیں اسپتال پہنچایا گیا، وہیں سے یہ خبر میڈیا میں آئی اور  واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور اس پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی.

مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال:عینی شاہدین ٹھوس ثبوت اور ویڈیو کلپس کے ساتھ آج بیانات ریکارٖڈ کرائیں، جے آئی ٹی کی ہدایت

خیال رہے کہ آج متاثرہ خاندان کے وکیل کی جانب سے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا گیا تھا کہ مرحوم خلیل کے خاندان کو سی ٹی ڈی کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، البتہ اب خلیل کی جانب سے اس کی مکمل طور پر تردید کی گئی ہے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں