کراچی: سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دئیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم ترین پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ آئی سی سی نے بہترین کھلاڑی قرار دیا، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری وجہ سے پاکستان کا نام آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر آیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے، کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کو بھی جاتا ہے۔
محمد رضوان نے گذشتہ سال کی عمدہ پرفارمنس کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے گزشتہ سال ٹی 20 میں سنچری کروادی، پچھلےسال جو ہوا اس کےلیے بہت خوش ہوں، اب آگےبڑھنا ہے کوشش ہے اس سال بھی اچھا پرفارم کروں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا تاج محمد رضوان کے سر سج گیا
ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بالکل کوشش ہوگی کہ اس سال پی ایس ایل میں اچھا کارکردگی کا مظاہرہ کروں، کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل میں بھی ویسی ہی پرفارمنس دوں۔
واضح رہے کہ آج آئی سی سی نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کے ایوارڈ سے نوازا ہے، ایک سال میں 1326رنز، پانچ مین آف دی میچ، چار پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔