تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سینیٹ الیکشن: وزیر داخلہ کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق بڑا دعویٰ

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سینیٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اچھی خبریں آنے کی نوید سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے الیکشن کل ہونے جارہے ہیں، جہاں اڑتالیس ارکان کا انتخاب کیا جائے گا، پنجاب سے تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیٹلمنٹ ہوچکی ہے، بلوچستان اور کےپی میں بھی شام تک ہوسکتی ہے اور وہاں سے اچھی خبریں آنے کی امید ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرنےوالوں کو ایک نشست پرشو آف کرنا ہے، مگر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔شیخ رشید نے موجودہ سینیٹ الیکشن کو صرف ایک سیٹ کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کامیاب ہونگے۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ چکے ہیں ، اس حوالے سے خیبرپختونخوا میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ، خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ الیکشن : خیبرپختونخوا میں بھی پنجاب کی طرز پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایڈجسٹمنٹ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی، اپوزیشن کی ن لیگ پر امیدوار دستبردار کرانے کی کوششیں بے سود رہی ، عوامی نیشنل پارٹی کے عشائیے میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو نظر انداز کیا گیا ، جس کے باعث جے یو آئی ، اے این پی امیدواروں کی جیت کے امکانات کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ، کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے3،3 جب ‏کہ ق لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔

جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس ، ن لیگ کےعرفان صدیقی، پروفیسرساجدمیر اور افنان اللہ خان اور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بلامقابلہ ‏کامیاب ہوئے۔

بلامقابلہ انتخاب کےلئے اسپیکر پرویزالٰہی نے مرکزی کردار ادا کیا، پرویزالٰہی نے ‏پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت سےرابطہ کیا، رابطوں کے بعد سینیٹ ‏کیلئے زائدامیدواروں نے کاغذات واپس لئے تھے۔

Comments

- Advertisement -