تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج دینے والی ریاستیں

واشنگٹن : امریکی تجزیہ کاروں نے فلوریڈا سمیت مختلف ریاستوں کو صدر کے انتخاب کےلیےسوئنگ اسٹیٹس قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا انتخاب عام براہ راست نہیں کرتی بلکہ الیکٹورل کالج کے ذریعے ہوتا ہے، اور الیکٹورل کالج دسمبر میں نئے صدر کا انتخاب کرتا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان الیکٹورل کی بنیاد اس پر ہوتی ہے کہ ایک ماہ قبل یعنی نومبر میں ان ارکان کی ریاستوں میں رائے دہندگان کی اکثریت نے کون سی جماعت کے نمائندوں کو منتخب کیا تھا اور ہر ریاست میں الیکٹورل کالج کے ارکان کی تعداد اس کی آبادی کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق فلوریڈا جیسی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار کے انتخاب جیتنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کیونکہ فلوریڈا، نیویارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بتدریج 29، 29، 55 اور 38 ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کو جیتنے کےلیے مجموعی طور پر 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں سابق نائب صدر جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ لیکر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں اور جیت کےلیے بائیڈن کو صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں جبکہ ٹرمپ ابھی تک 214 الیکٹورل حاصل کرسکیں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا کے مکمل سرکاری نتائج کا اعلان 8 نومبر اتوار کے روز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -