تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ارطغرل غازی کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب

لاہور: سلطنت عثمانیہ کے اہم کردار ارطغرل غازی کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عظیم عثمانی سلطنت کے قیام کی بنیاد رکھنے والے ہیرو کا مجسمہ لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں نصب کر دیا گیا، جسے دیکھنے دور دور سے لوگ آنے لگے۔

لاہور سے الفت مغل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عظیم سلطنت عثمانیہ کے ہیرو ارطغرل غازی کی جرات و بہادری اور جواں مردی کے کردار کو ڈراما سیریل ارطغرل سے بے پناہ شہرت ملی ہے، ان کے کردار سے متاثر ہو کر لاہور کی مرغزار سوسائٹی میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

سلطنت عثمانیہ کی فتوحات کی بنیاد رکھنے والے ہیرو کے مجسمے کو دیکھنے دور دور سے لوگ پہنچ رہے ہیں، نوجوان نسل ارطغرل کے مجسمے اور ان کی تاریخ میں خاص دل چسپی لے رہی ہے، سوسائٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو امت کے تاب ناک ماضی سے آگاہ رکھنے کے لیے مجسمہ نصب کیا گیا۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی ماڈل سے ارطغرل کی حلیمہ نے معذرت کرلی

انھوں نے بتایا کہ مقصد عظیم ہو تو کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی آنے والی نسلیں ایسے کرداروں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس تاریخی ڈراما سیریل نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے، پی ٹی وی سے اسے اردو میں پیش کیا جا رہا ہے، پاکستان میں ڈرامے اور اس کے کرداروں کی مقبولیت کی گونج ترکی میں موجود ان اداکاروں تک بھی پہنچ چکی ہے جنھوں نے یہ لازوال کردار ادا کیے۔

ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ اور ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے فن کاروں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا تھا، انھوں نے کراچی میں طیارہ حادثے پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا، اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی ماڈل زارا عابد کے انتقال پر مرکزی کردار حلیمہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -