تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی

کراچی : حکام نے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کےلیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکے بڑھا دئیے، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں علما سے بھی مشاورت کی تھی۔

حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کےلیے ناکے بڑھا دئیے اور ناکوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف مساجد سے نماز گھر میں ادا کرنے کےلیے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہیے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی، ڈرائیو تھرو، گاڑی میں بیٹھے کرونا ٹیسٹ کی سہولت متعارف

خیال رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 783 ہو چکی ہے، کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 سے زائد کیسز ہیں، حیدرآباد میں نئے کیسز کی تعداد 14ہے، گھوٹکی میں کرونا وائرس کے 2  نئے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments