تازہ ترین

فیس بک سے دوری جسمانی و دماغی صحت میں بہتری لاسکتی ہے، تحقیق

امریکی ماہرین نے دماغی صحت میں بہتری کےلیے فیس بک سے دوری کا مشورہ دے دیا۔

دنیا بھر میں ملاقات اور بات چیت کا آسان ذریعہ صرف سوشل میڈیا ویب سائٹس بن چکی ہیں جنہوں نے ہزاروں میل دور افراد کو بھی ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے، جہاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے متعدد فوائد ہیں وہیں سوشل میڈیا کے خوفناک نقصانات بھی ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی سوشل میڈیا کے انسانی ذہن پر پڑنے والے اثرات سے متعلق حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر سوشل میڈیا صارفین فیس بک کا استعمال ترک کردیں تو دماغی صحت میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ روزانہ 15 منٹ سے زائد سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں وہ صارفین جنہوں نے فیس بک کا استعمال مکمل طور پر بند کردیا ہے ان کی سماجی سرگرمیوں میں کافی بہتری آئی ہے۔

تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ جنہوں نے فیس بک ترک کیا انہوں نے رشتے داروں اور دوستوں کو پہلے کی نسبت زیادہ وقت دینا شروع کردیا جب کہ ان کی جسمانی اور دماغی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -