تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

فاسٹ فوڈ ریستوران پر درجنوں بھوکے نوجوانوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

ناٹنگھم : برطانیہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ جس میں درجنوں نوجوانوں نے ایک ریستوران پر دھاوا بول کر وہاں سے کھانے پینے کی اشیا لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔

یہ واقعہ کلمبر اسٹریٹ ناٹنگھم میں اتوار کی شام پیش آیا جب اچانک 50 سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹولہ فاسٹ فوڈ ریستوران پر حملہ آور ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں کا گروپ فاسٹ فوڈ ریستوران میں گھس کر کھانا اور سافٹ ڈرنکس لوٹ رہا ہے۔

اس دوران مشتعل حملہ آور مرکزی کاؤنٹر پر چھلانگیں لگاتے ہوئے کچن میں گھس گئے توڑ پھوڑ کی، وہاں موجود سارا عملہ بے بسے کے عالم میں کھڑا انہیں دیکھتا رہا۔

اس حوالے سے ریستوران کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس افراتفری کے واقعے کو دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جو بروقت ریستوران میں پہنچ گئی تھی، واقعے کی تحقیقات کیلیے ہم پولیس سے اپنا ہر ممکن تعاون کریں گے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ یہ ایک نقب زنی کی واردات ہے کیونکہ اس گروپ نے ریستوران میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور کچن سے کھانا اور سافٹ ڈرنکس چوری کیں جو کسی بھی طرح ناقابل قبول نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لیکن ہم عملے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں واقعے کے تمام ذمہ داروں کو تلاش کرکے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -