The news is by your side.

Advertisement

‘اسٹیل مل اس لیے بند ہوئی کہ ن لیگ نےگیس کنیکشن کاٹ دیا تھا’

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز بند اس لیے ہوئی کیوں کہ ن لیگ نےاس کا گیس کنکشن کاٹ دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ قومی اثاثوں کی نجکاری کے خلاف رہی اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کےخلاف بھی ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 2008سے2013تک کسی ادارےکی نجکاری نہیں کی،صرف بینظیرکےدورمیں کچھ اداروں کےشیئرز بیچے گئےتھے

انہوں نے کہا کہ 2008 میں مالی بحران آیاتھا اس لئےپاکستان اسٹیل خسارےمیں گئی تھی اور 2008میں دنیابھرمیں اسٹیل کےکاروبارکوبہت بڑانقصان ہواتھا پھر پاکستان اسٹیل ملز بند اس لیے ہوئی کیوں کہ ن لیگ نےاس کا گیس کنکشن کاٹ دیا تھا ن لیگ نےپاکستان اسٹیل کےساتھ کیاان سےپوچھاجائے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری نے کہا کہ ماضی میں کئی بحران آئےکیاکبھی کسی حکومت نےانکوائری کرکےرپورٹ پبلک کی؟ پٹرول بحران کےذمہ داروں کاتعین کرنےکیلئےوزیراعظم نےکمیٹی تشکیل دی، سبسڈی دینےاورلینےوالوں کےخلاف کارروائی ہوگی، گورننس اورپٹرولیم کمپنیزکےایشوزہیں اسےحل کیاجائےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں