پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں کی چوری کا اسکینڈل بے نقاب، اندرونی گٹھ جوڑ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 اپریل 2026): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کی شکایت پر ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا۔ پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی اور چوری میں اندرونی گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق قیمتی مشینری، کیبلز اور اسکریپ بغیر گیٹ پاس کے مل سے باہر نکالا جاتا رہا، سکیورٹی اور ڈی ایس ایف اہلکاروں کی ملی بھگت کے واضح شواہد حاصل کر لیے، 36 ٹن سرکاری میٹیریل سے لدے 22 ویلر ٹریلر کی برآمدگی نے نیٹ ورک بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز سے چوری میں پولیس کے ملوث ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

حکام نے بتایا کہ چوری میں ملازمین، سکیورٹی اسٹاف اور اسکریپ ڈیلرز کا مربوط گروہ ملوث ہے، ایف آئی آر کو فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کر کے کیس دبانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کیس دبانے کے پہلو کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیا ہے، چوری کے مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں