جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

‘اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں ہوگی، پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چلائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں ہوگی اور پرائیویٹ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسٹیل ملزم کو چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار کا چیئرمین کمیٹی سینیٹر احمد خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیدوار نے وزارت سے متعلق امور پر بریف کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ 2008 میں اسٹیل ملز کے فنڈ میں10ارب موجود تھے جب کہ عالمی منڈی میں اسٹیل کی قیمتیں کم ہونےپر اسٹیل ملز کوخسارہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 ہزار اسٹیل ملز ملازمین کو2010 میں مستقل کیاگیا، ادارے کی2010 میں اوسط پیداوار 40 فیصد ہو گئی اور بعد میں صرف6فیصد رہ گئی، 2015 میں اس ادارے کو بند کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر برائےصنعت وپیداوار نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 5سال تک ملازمین کواربوں روپےکی تنخواہیں اورپنشن دی گئیں، شروع سےہی ملازمین کی تعداد بہت زیادہ تھی، اسٹیل ملز کا خسارہ 225 ارب روپےسے زائدہے، اسٹیل ملز کا سامان بھی بہت زیادہ چوری ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز ہو یا کوئی اور اسٹیل مل را میٹریل امپورٹ کرنا پڑتا ہے، ان اداروں کو کھڑا کرنا ہے تو پھر بڑے فیصلےکرنا ہوں گے۔

وزیرصنعت وپیداوار نے یقین دلایا کہ نجکاری نہیں ہوگئی اور سال کےآخر میں جوائنٹ وینچر سےچلانےکیلئےبڈنگ دیں گے، اسٹیل ملز کو پرائیویٹ شراکت داروں کے ساتھ مل کرچلائیں گے، 12بین الاقوامی کمپنیوں سےخط و کتابت بھی کی ہے اور 6 نےدورہ بھی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں