تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اسٹیل کی فی ٹن قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : ملک بھر میں اسٹیل کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے فی ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اسٹیل کی قیمت دو لاکھ تینتالیس ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

ذرائع کے مطابق آج بھی دو ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پچھلے تین ہفتوں میں اسٹیل کی قیمت میں اکیس ہزار پانچ سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے خام مال پر پابندی سے اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دسمبر 2022 کے آخری ہفتے میں، اسٹیل بار کے ریٹ 10 ایم ایم -12ایم ایم کے لیے 2 لاکھ 24 ہزار 50 سو روپے سے 2 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے اور 16ایم ایم – 25 ایم ایم کا فی ٹن ریٹ 2 لاکھ 22 ہزار 5 سو روپے سے 2 لاکھ 23 ہزار 5 سو روپے تھا۔

اس سے قبل سریے کی بلند ترین شرح جون 2022 میں 2 لاکھ 36 ہزار روپے تھی۔

Comments

- Advertisement -