اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

اسٹیو جابز کی زندگی پر فلم ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کے حالات زندگی پر مبنی فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی، امریکی باکس آفس پر ریلیز کے بعد کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

امریکی کمپنی ایپل کے بانی آنجہانی اسٹیو جابز دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے جب انکی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تو مداحوں اور فلم بینوں کو فلم کا شدت سے انتظار تھا تاہم تقریباً تیس ملین ڈالرز سے بننے والی ہدایت کار ڈینی بوائل کی فلم ریلیز کے دو ہفتوں میں اب تک صرف نو اعشاریہ نوآٹھ ملین ڈالرز کما سکی ہے۔

فلم سٹیو جابزمیں کیٹ ونسلیٹ، مائیکل فیس بینڈر اور سیتھ روجن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دوہزار گیارہ میں انتقال کے بعد اسٹیو جابز کی زندگی پر تقریباً آدھا درجن دستاویزی فلمیں بن چکی ہیں، جن میں بوائل کی فلم کو اچھے ریویوز ملے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں