تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسٹیو اسمتھ ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ ہوٹل کی لفٹ میں پھنس گئے جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردی۔

آسٹریلیا کے ماسٹر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ 55 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے مدد مانگی۔

اس مشکل گھڑی میں آسٹریلوی نائب کپتان کے ٹیم میٹ مارنس لبوشین نے مدد کرنے کی کوشش کی لیکن رائیگاں گئی۔

اسمتھ اپنے فون سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے مدد بھی مانگی اور کہا کہ جب آپ لفٹ میں پھنس جاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی تجویز ہے کہ میں کیا کرسکتا ہوں؟، کیونکہ میں تھوڑی دیر کے لیے ہی یہاں رہ سکتا ہوں۔

بعدازاں ایک ٹیکنیشن کے سائٹ پر پہنچنے کے بعد اسمتھ آخر کار لفٹ سے باہر آ گئے۔

دریں اثنا اسمتھ جنہوں نے پیٹ کمنز کے باہر ہونے کے بعد دوسرے ایشز ٹیسٹ میں پہلی بار آسٹریلیا کی قیادت کی اور دوسری اننگز میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

یاد رہے کہ ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف سیریز 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -