The news is by your side.

Advertisement

ایشز سیریز: جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر، اسٹیو اسمتھ زخمی

لارڈز: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے باؤلر جوفرا آرچر کے خطرناک باؤنسر سے کیوی بلے باز اسٹیو اسمتھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے، میچ کے چوتھے روز دوران کیوی بلے باز اسٹیو اسمتھ 80 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ انہیں جوفرا آرچر نے خطرناک باؤنسر مارا۔

اسمتھ گردن پر گیند لگتے ہی پچ پر گر گئے اور دود کی شدت کی وجہ سے ڈاکٹرز کی ہدایت پر پویلین روانہ ہوئے، ڈریسنگ روم سے تھوڑی دیر بعد کیوی بلے باز ایک بار پھر کریز پر آئے مگر وہ زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 92 رنز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

ایشز سیریز کے دوسرے انگلینڈ کی ٹیم نے 258 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز کے 8 کھلاڑٰ آؤٹ ہوگئے۔ اسٹیو اسمتھ نے ایشز 2019 کے دو میچز میں تین اننگز کے دوران 126 کی اوسط سے 378 رنز بنائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں