پالی کیلے(16 جنوری 2026): آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ کو باضابطہ طور پر آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ لیں گے، جس کے بعد وہ پیر کی شام سری لنکا کے خلاف ہونے والے اہم میچ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسمتھ اتوار کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں بھی شریک ہوئے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ حتمی الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں لیکن آئی سی سی نے انہیں ٹیم مین شامل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی تبدیلی کو میچ سے ایک دن پہلے فعال کرنا ضروری ہے، اس لیے مارش اور اسٹونیس کی فٹنس کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر اسمتھ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
زمبابوے کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد، آسٹریلیا کے لیے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے سری لنکا کو ہرانا لازمی ہے، اگرچہ اسٹیو اسمتھ نے فروری 2024 کے بعد کوئی بین الاقوامی ٹی 20 میچ نہیں کھیلا، لیکن بگ بیش لیگ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی جہاں انہوں نے 167 کے اسٹرائیک ریٹ سے 299 رنز بنائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


