جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر سنگل رن نہ لینے کی وجہ بیان کردی۔

بگ بیش لیگ کے 37ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے دیا جانے والا 190 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ نے 141 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، بابر اعظم 39 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 7 چوکے لگائے۔

تاہم میچ کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک دینے سے انکار کیا جس پر وہ ناراض دکھائی دیے۔

یہ پڑھیں: اسمتھ کا سنگل لینے سے انکار، بابر اعظم ناراض ہوگئے

بابر اعظم 11 ویں اوور میں مسلسل 3  ڈاٹ بالز کھیل چکے تھے اور آخری گیند پرسنگل لے کر اگلے اوور میں دوبارہ اسٹرائیک  لینے کے خواہاں تھے۔

اسٹیو اسمتھ نے اگلے اوور میں 4چھکے اور چوکے کی مدد سے  اوور میں ریکارڈ 32 رنز بٹورے۔

تاہم میچ کے بعد پریزنٹیشن میں اسٹیو اسمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے  بابر کے شاٹ پر اوور کی آخری گیند پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتائی۔

پریزنٹر نے اسٹیو اسمتھ سے پوچھا کہ بابر کے شاٹ پر سنگل لینے سے منع کرنے پر آپ کی اور بابر کی کیا گفتگو ہوئی؟

جس پر اسمتھ نے جواب دیا کہ 10ویں اوور کے بعد بابر نے مجھ سے کہا کہ پاور سرج ( 2 اوور پرمشتمل بیٹنگ پاوور پلے) لے لو۔ میں نے بابر کو کہا کہ مجھے ایک اوور اور دے دو، میں چھوٹی باؤنڈری کی طرف پاور سرج لے کر 30 رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

اسمتھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم سنگل رن نہ لینے پر مجھ سے خوش تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں