واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا بطور ثالث پاکستان کےاہم کردار پرمہر ثبت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنی بہترین اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی امن کے ضامن کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور دنیا میں امن واستحکام کیلئے کامیاب سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی کالوہا منوایا، جس کا اعتراف اب امریکی قیادت کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف نے امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے کلیدی کردار پر مہر ثبت کر دی ہے۔
اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ خطے میں امن قائم کرنے اور ایک جامع امن معاہدے کے فریم ورک کے لیے 15 نکاتی ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ہی ایران تک پہنچائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : ’امریکا نے 15 نکاتی فریم ورک پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچا دیا‘
امریکی نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا "پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ انتہائی مضبوط اور مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، پاکستان کی سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کے لیے ایک ناگزیر قوت ہے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس ‘کامیاب شٹل ڈپلومیسی’ نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے میں مدد دی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی قد کاٹھ میں بھی بے پناہ اضافہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


