تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شمالی کوریا نے خطے کو امن کی جانب لے جانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، مائیک پومپیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے خطے کو امن کی جانب لے جانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کی ہے جو امن و استحکام کے لیے بڑا قدم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ناراض اتحادی کو منانے سیئول پہنچ گئے جہاں انہوں نے جنوبی کوریا اور جاپانی وزرا خارجہ سے ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کو جہاں دنیا نے سراہا وہاں کچھ اتحادی ناراض نظر آئے، جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کے دوران جنوبی کوریا سے امریکی فوج کو واپس بلانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا ایران کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا، پابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں پراکسی وار کا سبب بن رہا ہے، ایران کو دھمکی آمیز رویہ ترک کرنا ہوگا، ایران نے جوہری معاہدے کے دوران مشرق وسطیٰ میں اثرورسوخ بڑھایا، ایران کو دوبارہ جوہری تجربوں کی جانب نہیں جانے دیں گے، ان کو یورینیم کی افزودگی روکنی ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -