منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شرح سود میں مزید اضافہ کے خدشات پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں ہیں۔ پاکستان سمیت یورپی اور ایشیائی حصص بازار منفی زون میں نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی بانڈز کی قدر میں اضافہ کے بعد شرح سود مزید بڑھائے جانے کا خدشہ ہے جس کے بعد امریکا سے پاکستان تک تمام اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 11 سو 75 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

آج برطانوی، جرمن اور فرانسیسی اسٹاک مارکیٹس کا آغاز بھی مندی میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی آج ایشیائی منڈیاں شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

جاپانی اسٹاک مارکیٹ 1 ہزار 79 اور ہانگ کانگ اسٹاک 15 سو 60 پوائنٹس کمی پر بند ہوئیں۔ کورین آسٹریلوی اور چینی اسٹاک مارکیٹ بھی منفی زون میں بند ہوئیں۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ دوسرے روز شدید مندی کا شکار رہی۔ پاکستان میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کا آغاز مندی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں