بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ملک میں دالوں کا اسٹاک : صدر ہول سیل مارکیٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدرہول سیل مارکیٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ملک میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرہول سیل مارکیٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک میں دالوں کا اسٹاک صرف15دن کا رہ گیا ، پورٹ پر کنٹینرز کو فوری کلیئر نہ کیا تو دالوں کی قلت ہوجائے گی۔

صدرہول سیل مارکیٹ نے کہا کہ بندرگاہوں پر دالوں کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہیں ،دالوں کےکنٹینرز ریلیز کر دیئےگے تو قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی۔

ہول سیل مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں 100 روپے کلوتک اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل سبزواری کےپورٹ چارجز معاف کا اعلان پرعملدرآمد نہیں ہوا، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سہولت نہ ملنےسے امپورٹرز نے مزید بین الاقوامی سودے نہیں کئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں