ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اسٹونس کو حسنین کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

اوول انونزیبلز کے خلاف سدرن بریو کے میچ میں مارکس اسٹونس جب آؤٹ ہوکر پویلین جانے لگے تو انہوں نے حسنین کے بولنگ ایکشن کی نقل کی۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

آسٹریلیوی کھلاڑی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہونے جبکہ حسنین نے 88 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔

اسٹوئنس کو حسنین کے بارے میں ان کے بظاہر سوال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عظیم رفیق نے لکھا کہ ’یہ چونکا دینے والا ہے، حسنین کو کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کا اسٹونس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

دوسرے صارفین نے بھی نے اسٹوئنس پر بھی تنقید کی کچھ نے مشورہ دیا کہ اسے تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں حسنین کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا تاہم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا گیا جس کے بعد وہ دوبارہ آسٹریلیا سے ہی کلیئر قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں