جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

شدید زخمی ہونے کے بعد زندہ۔۔۔ میں خوش قسمت ہوں، بین اسٹوکس

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹوکس نے شدید زخمی ہونے کے بعد زندہ رہنے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ وہ خود کو "کافی خوش قسمت” محسوس کر رہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں کیونکہ وہ چہرے پر گیند سے شدید زخمی ہونے کے بعد سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

آل راؤنڈر اسٹوکس کو فروری میں ڈومیسٹک کاؤنٹی سائیڈ ڈرہم میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے دوران نیٹ سیشن کے دوران گیند لگنے سے شدید چوٹ آئی تھی۔

 بین اسٹوکس نے یہ چوٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے۔‘

بین اسٹوکس چہرے پر بال لگنے سے شدید زخمی

رپورٹس کے مطابق اسٹوکس کو جس وقت چوٹ لگی وہ بالنگ نہیں کررہے تھے بلکہ نیٹ سیشن کے کنارے کھڑے ہوئے تھے۔ وہ اس وقت ایڈکٹر انجری سے بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں، جو انہیں پچھلے ماہ سڈنی میں 5 ویں ایشز ٹیسٹ کے دوران میدان چھوڑنے پر مجبور کر گئی تھی۔ وہ ابوظہبی میں اپنی بحالی جاری رکھیں گے۔

اسٹوکس اگلے ماہ دو فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچوں میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

34 سالہ کھلاڑی نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کو بتایا کہ اگر میں نے اپنا سر نہ موڑا ہوتا تو میں شاید یہ انٹرویو کرنے کے لیے یہاں نہ آتا اس واقعے کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں