تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نوجوانوں میں پیٹ کا کینسر بڑھنے لگا، تحقیق

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پیٹ کا کینسر نوجوانوں میں بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی مایو کلینک کے ماہرین کی جانب سے گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں کے دوران پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے افراد کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ گزشتہ دہائیوں میں نوجوان بڑی تعداد میں پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ماہرین نے 1973 سے لیکے 2015 تک پیٹ کے کینسر میں مبتلا افراد کے میڈیکل ریکارڈ، بیماریوں، اور ان کی وجوہات کا جائزہ لیا جبکہ جن افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا تھا ان میں 30 سے 60 سال کی عمر کے افراد شامل تھے۔

سائنسی میگزین میں شائع تحقیقاتی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں کے دوران پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افرد کم عمر ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ 1970 تک 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوتے تھے تاہم 1970 کے بعد عمر رسیدہ افراد کے موذی مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد ایک اعشاریہ کمی دیکھی گئی تھی جبکہ 30 سال کی عمر کے افراد کا پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 سال کی عمر کے بعد 40 سال کی عمر کے افراد بڑی تعداد میں کینسر میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مذکورہ جائزے کو پیٹ کے کینسر کی تحقیق کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑی تحقیق کہا جا رہا ہے۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں میں ادھیڑ عمر کے افراد کے بجائے نوجوان افراد کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

تاہم ماہرین نے کہا کہ ڈیٹا سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ 30 سال کی عمر میں پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے مریضوں کو کینسر کی ادویات اور کیموتھراپی بھی خاص فائدہ نہیں دے رہیں۔

Comments

- Advertisement -