پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پنجاب: پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، مظاہرین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران پختونوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر پختون طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پختونوں کے ساتھ نسلی امتیاز بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آپریشن کے دوران پختونوں کو ہراساں کرنے اور اُن کے ساتھ امتیازی سلوک رکھنے کے معاملے پر پختون طلباء کی بڑی تعداد نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم پختون طلباء کی بڑی تعدا د نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ زتھامے ہوئے تھے جن پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

پڑھیں: ’’ وزیراعلیٰ پنجاب نے پختونوں کے مسائل کو جائز قرار دیا، امیر مقام ‘‘

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس تعلیمی اداروں کے ہاسٹلرز میں مقیم پختون طلباء کو پولیس غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے اورچھاپوں کے دوران صرف پختون طلباء کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا تی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پرصرف پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے جبکہ قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک پختون قوم کا کردار نا قابل فراموش رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پختون قوم نے برداشت کیا لیکن تمام تر قربانیوں کے باوجود پختونوں کے ساتھ نسلی امتیاز برتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ پختونوں کوپنجاب میں رہنےکا اتناہی حق ہےجتنادوسروں کو‘راناثنااللہ ‘‘

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چند گناہ گاروں کی سزا پوری قوم کو نہ دی جائے اور مخصوص قومیت کے حامل افراد کے ساتھ نسلی امتیازاور معتصبانہ رویہ اپنانا بند کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں