ہالی ووڈ فلم’اسنوڈن‘ کا ٹریلر جاری -
The news is by your side.

Advertisement

ہالی ووڈ فلم’اسنوڈن‘ کا ٹریلر جاری

امریکی راز افشا کر کے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن پر بنی ہالی ووڈ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سی آئی اے ایجنٹ سے جاسوس بننے والا اسنوڈن اپنی صلاحیتوں سے سب کی توجہ حاصل کرگیا۔ لیکن دنیا بھر کے راز افشا کرنے کے بعد اسنوڈن کی زندگی مشکلات میں گھر گئی۔

اسنوڈن پر بنائی جانے والی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے ان معلومات کو افشا کیا، اس دوران اسے کیا مشکلات پیش آئیں اور بعد میں اسے کیسے حالات سے گزرنا پڑا۔

فلم کی ہدایت کاری آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار اولیور اسٹون نے دی ہے۔ اسنوڈن کا کردار اداکار جوزف گورڈن نے ادا کیا ہے جبکہ ان کے مقابل شیلین ووڈلے نے اسنوڈن کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے۔

snowden-post

فلم ’اسنوڈن‘ 16 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں