تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

طوفانی ہواؤں میں ہچکولے کھاتے مسافر طیارے کی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں میں ہچکولے کھاتے مسافر طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتحاد ایئرویز کے پائلٹس نے طوفانی ہواؤں میں لینڈنگ کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مسافر طیارے نے جب ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اس وقت 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ کس طرح تیز ہواؤں میں ہچکولے کھارہا ہے لیکن پائلٹس نے کمال مہارت سے طیارے کو کامیابی کے ساتھ رن وے پر بحفاظت اتار لیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ڈینس طوفان کے باعث 144 فی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں لیکن اتنے طوفان کے باوجود طیارے کو باحفاظت اتارنے پر پائلٹس کی مہارت کی تعریف کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ہائی وے پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت میں پائلٹ نے طیارے میں فنی خراب ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ پائلٹ کے پاس طیارے کو ہائی وے پر لینڈنگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

غازی آباد پولیس افسر کا کہنا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کے فرنٹ وہیل اور بائیں بازو کو نقصان پہنچا اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار پائلٹوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

Comments

- Advertisement -