تازہ ترین

امریکہ میں شدید برفانی طوفان ‘ پانچ افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری اور طوفان کے سبب تعلیمی ادارے بند کردیے گئے‘ پروازیں منسوخ اور ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا‘ طوفان میں ایک نوجوان لڑکی سمیت پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی امریکہ کے علاقے نیویارک‘ نیوجرسی‘ پنسلیوانیا اور ورجینیا شدید ترین برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اس طوفان کو ’ونٹر اسٹارم اسٹیلا ‘ کا نام دیا گیا ہے۔


usa-post-4

نیو ہمپشائر کے علاقے میں ایک سولہ سالہ لڑکی اپنی گاڑی کا کنٹرول کھوبیٹھی اور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ امریکی ریاست وسکون سن میں برف ہٹانےکے دوران ساٹھ سال سے زائد عمر کے چار افراد اپنی جان کی بازی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

تیز ہواؤں نے سائیکل سواروں کو بھی اُڑا دیا

usa-post-1

طوفان کے سبب ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ‘ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دورہ امریکہ بھی اسی سبب آگےبڑھانا پڑگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اب جمعے کے روز ان کی ملاقات ہوگی۔

usa-post-3

طوفان کے سبب کئی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا گیا ہے اور ایک محتطاط اندازے کے مطابق کم از کم پانچ کروڑ افراد اس طوفان سے متاثر ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اب تک دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے اور اس کی رفتار میں تیزی سے اضافہ جاری ہے‘ بدھ کے روز بھی موسم کی صورتحال اسی نوعیت کی رہے گی۔

Comments

- Advertisement -