ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے، آبنائے ہرمز میں جو نئی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے وہ عالمی انٹرنیٹ کیبلز کا انتظام سنبھالے گی۔

عالمی انٹرنیٹ ٹریفک اور مالیاتی ڈیٹا رکھنے والی کیبلز پر ایرانی قوانین لاگو ہوں گے۔

فارس نیوز کے مطابق ایرانی فرموں کو کیبل کے انتظام اور مرمت پر تکنیکی کنٹرول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی "مضحکہ خیز” قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کے قیام کا اعلان کیا تھ جس کا مقصد گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نیا نظام متعارف کرانا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی قائم کردہ اتھارٹی کے تحت جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے ایران کے اس اقدام نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں