ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ہرمز سے آمد و رفت پر کوئی فیس یا ٹول قبول نہیں، یورپی یونین

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز (14 جولائی 2026): یورپی یونین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آمد و رفت پر کوئی فیس یا ٹول قبول نہیں ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کا کہنا ہے مفاہمتی یادداشت عملی طور پر قائم نہیں رہی، خلیجی خطے کی سلامتی پر بات چیت کے لیے یورپی یونین جی سی سی ملکوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ کون سے اقدامات سے آبنائے ہرمز سے آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کاجا کالاس نے کہا ہرمز سے آمدورفت پر کسی قسم کی فیس یا ٹول کو قبول نہیں کیا جائے گا۔


امریکا کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کب شروع ہوگی؟


گزشتہ روز برسلز میں فارن افیئر کونسل میں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاجا کالاس نے کہا اگرچہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) موجود ہے، لیکن اس پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں ہو رہا، ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ہم مزید کیا اقدامات کر سکتے ہیں اور کس نوعیت کے پیغامات دے سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے، جہاز رانی کی آزادی کا احترام کیا جائے، اور وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹول یا فیس عائد نہ کی جائے۔

دوسری طرف اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کی راہداری فیس عائد کرنے کی مخالفت کرتی ہے، یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جہازوں سے تحفظ کے بدلے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں