دوحہ : قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہونی چاہیے۔
دوحہ میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کو کوئی بھی فریق خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس سمندری راستے کو کھلوا کر عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات کو روکا جاسکے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہوتا، قطر کو پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق کا انتظار ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں قطری ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بحران کا حل علاقائی ہونا چاہیے جس میں وہ تمام ممالک شامل ہوں جن کی سرحدیں اس سے ملتی ہیں یا جن کی تجارت کا انحصار اس سمندری راستے پر ہے۔
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ اس وقت حالیہ کشیدگی کم کرنے اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے علاقائی رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا قطر پر حملے روکنے کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کی تردید کرتے ہیں، ایران کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، فی الحال ہماری توجہ ملکی سلامتی و دفاع پر مرکوز ہے۔
آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی سے متعلق تازہ ترین صورت حال
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


