پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

آبنائےہرمز بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے، میکرون

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ ضروری ہے جنگ بندی کا تمام فریق سختی سے احترام کریں اور یہ بھی ضروری ہے جنگ بندی میں لبنان شامل ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں میکرون نے بتایا کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو کی جس میں اسلام آبادمذاکرات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مزید کشیدگی سے بچنے پر زور دیا۔

لبنان پر اسرائیلی حملے: فرانس کا سخت ردِعمل سامنے آگیا

فرانسیسی صدر نے کہا کہ انتہائی اہم ہے کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط اور کنٹرول یا ٹول ٹیکس کھولا جائے جب کہ مذاکرات کو جلد دوبارہ شروع ہونا چاہیے جس میں اسٹیک ہولڈرز کی حمایت شامل ہو۔

میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ جمعہ کو پیرس میں ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے  جس میں ممالک کو شامل کیا جائے گا جو سیکیورٹی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں ہمارا مقصد ہے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئے اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں