اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

آبنائے ہرمز امریکی علاقہ، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (15 اگست 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے حکم پر بند ہوگی یا کھلے گی۔

کاظم غریب آبادی نے کہا ایران دھمکیوں سے خوف زدہ ہوگا نہ طاقت کے مظاہرے سے مرعوب ہوگا، آبنائے ہرمز ایرانی تھی، ہے اور رہے گی، طیارہ بردار بحری جہازوں یا صدارتی احکامات سے اس پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا امریکا کو اب تک بھاری اسٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے، اسے یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، امریکا شکست کی حقیقت تسلیم کرے اور خام خیالی چھوڑ دے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔


صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا، وائٹ ہاؤس


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد، جسے بہت بری طرح شکست دی جا رہی ہے، بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے والا ہوں۔

انھوں نے کہا ایران پر جو بحری ناکہ بندی عائد کی ہے وہ انتہائی سخت اور ناقابلِ عبور ہے، یہ ناکہ بندی کوئی نہیں توڑ سکتا، ایران کو اس کی موجودہ راہ پر گامزن رہنے نہیں دے سکتے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدے دار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کے بیان کو مذاق قرار دے دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں