اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

امریکی مدد کے بغیر آبنائے ہرمز کیسے کھولی جائے؟ یورپ نے بڑا منصوبہ تیار کر لیا، اسرائیل بھی مشن سے خارج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (15 اپریل 2026): یورپ نے امریکی مدد کے بغیر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بحال اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف ممالک پر مشتمل ایک وسیع اتحاد تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے اور دیگر فوجی جہاز بھی بھیجے جائیں گے۔

یہ منصوبہ جنگ کے بعد ہی نافذ العمل ہوگا اور ممکنہ طور پر ایک اہم ملک، یعنی امریکا، اس میں شامل نہیں ہوگا، اس سلسلے میں مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جنگ میں شامل دیگر اسرائیل اور ایران کو بھی اس مشن سے باہر رکھا جائے گا اور یورپی بحری جہاز امریکی کمان کے بغیر آپریشن کریں گے۔

یورپ امریکا کے بغیر بین الاقوامی بحری اتحاد تشکیل دینے کی تیاری کر رہا ہے، برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں وسیع اتحاد بنانے پر مشاورت بھی کی گئی ہے، جس میں جہاز رانی بحال کرنے کے لیے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور لایا گیا۔

امریکی شہریوں میں اسرائیل اور نیتن یاہو کو ناپسند کرنے کی شرح تیزی سے بڑھی ہے، سروے

اس مجوزہ اتحاد کا بنیادی مقصد تجارتی بحری کمپنیوں کا اعتماد بحال کرنا قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز میں عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اس سلسلے میں ایک ’’غیر جانب دار دفاعی مشن‘‘ کا اعلان بھی کیا گیا۔

یورپی سفارت کاروں کے مطابق یہ منصوبہ جنگ کے خاتمے کے بعد نافذ ہوگا۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کو کہا کہ یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی دفاعی مشن پر مشتمل ہوگا، جس میں ’’جنگ میں شامل‘‘ فریقین شامل نہیں ہوں گے، یعنی امریکا، اسرائیل اور ایران۔

دریں اثنا، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 سے زیادہ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں