پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

مسافروں کا وزن زیادہ ہونے پر برطانوی ایئر لائن نے کی عجیب حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ سامان زیادہ ہونے پر کنڈیکٹر نے مسافر کو بس سے اتار دیا یا زائد کرائے کا مطالبہ کردیا مگر یہ نہیں سنا ہوگا کہ وزن زیادہ ہونے پر مسافروں کو طیارے سے ہی اتار دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ جو کہ لیورپول جارہی تھی اس نے 19 مسافروں کو محض اس وجہ سے طیارہ بدر کردیا کہ ان کا وزن زیادہ تھا اور طیارے کو پرواز کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

مقامی وقت کے مطابق 5 جولائی کی رات 9 بج کر 45 منٹ پر طیارے کی پرواز طے تھی مگر اسپین کے ایئرپورٹ سے رات ساڑھے 11 بجے تک طیارہ پرواز نہ کر سکا، پھر ہوا یوں کہ برطانوی ایئر لائن نے زائد وزن کے حامل مسافروں سے رضاکارانہ جہاز سے اترنے کا کہہ دیا۔

پائلٹ نے طیارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرمی بہت زیادہ اور ہوا بہت تیز ہے اور جہاز کا رُخ ٹھیک نہیں، ہماری آپریشن ٹیم کے مطابق جہاز کے وزن کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

بعدازاں پائلٹ کی جانب سے 20 مسافروں کو دعوت دی گئی کہ وہ پرواز سے اتر جائیں اور آج رات لیورپول نہ جائیں تو سفر نہ کرنے والے مسافروں کو 500 یورو تک کے تحفے پیش کیے جائیں گے۔

ایزی جیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورتحال میں یہ معمول کی کارروائی ہے اور تمام ایئرلائنز کو وزن سے متعلق ہدایات دی جاتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں