وارانسی: بھارت میں کاشی ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر سے وینٹی لیٹر چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں کاشی ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر سے وینٹی لیٹر چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور چوری کے وقت ڈیوٹی پر موجود ملازمین اور سیکورٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ٹراما سینٹر کے انچارج پروفیسر ایس کے گپتا کے مطابق 8 جون کو ایک شخص خود کو انجینیئر بتا کر او پی ڈی میں داخل ہوا اور وہاں موجود نرسنگ اسٹاف کو بتایا کہ وہ پورٹیبل وینٹی لیٹر کی مرمت کرنے کے لیے آیا ہے، اس کے بعد سے وینٹی لیٹر غائب ہے۔
خیال رہے کہ کاشی ہندو یونیورسٹی میں چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل یونیورسٹی کی حدود سے صندل کے درخت کی چوری ہوچکی ہے۔