تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عجیب وغریب واقعہ، کئی لوگوں کی زندگی بچ گئی، ویڈیو وائرل

قاہرہ: مصر میں ریل کی پٹری پر اچانک گدھا آگیا تاہم کپتان نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ سے اسوان شہر جانے والی ٹرین کے سامنے گدھے کی موجودگی پر کپتان نے ریل ہی روک دی، جانور کو پٹری سے ہٹانے کے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عجیب وغریب واقعے کی وجہ سے ٹرین تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک رکی رہی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان نے ٹرین کو روک کر اپنے معاون کو بھیجا تا کہ وہ گدھے کو بچائے، اس نے مشاہدہ کیا کہ جانور کو ٹریک سے باندھا گیا ہے۔

بعدازاں معاون نے گدھے کو پٹری سے ہٹایا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ انہیں مذکورہ علاقے میں داخل ہونے سے چند لمحے قبل گدھے کی موجودگی کا علم ہوا، خوش قسمتی سے ٹرین کو موقع پر روکنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر بروقت ریل نہ رکتی تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔ خیال رہے کہ مصر میں حالیہ عرصے ٹرین کے حادثات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -