پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

مسلمان بچے پر جرمن پولیس کی بے رحمی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میونخ: جرمنی میں پولیس کی جانب سے مسلم خاندان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے اور کمسن بچے کو زبردستی اٹھانے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرمن پولیس کم عمر مسلمان بچے کو بے رحمی کے ساتھ اسکے والدین سے جدا کرکے زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔

پولیس نے کارروائی سے متعلق بتایا کہ بچے کے اسکول والوں نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ بچے کے والدین اُسے اپنے دین کی تعلیم دے رہے ہیں وہ کچھ ایسی باتوں کو حرام بتارہے ہیں جو جرمن معاشرے میں رائج اورقابل قبول ہیں۔

پولیس کی جانب سےمسلمان فیملی سےبچےکو چھیننےکی فوٹیج دنیا بھرمیں وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں پولیس اورچائلڈ پروٹیکشن ایجنسی کےافسران کو ایک گھرمیں دیکھاجاسکتاہے،خوفزدہ بچہ مدد کےلیےپکاررہاتھا جبکہ فیملی ممبران کوپ ولیس نےایک کمرےمیں بند کررکھاتھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں