پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کا حملہ، کمسن بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: جنوبی پنجاب کی تحصیل رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے کمسن بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کی تحصیل رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے کمسن بچوں پر حملہ کرکے ان کے چہرے بھنبھوڑ دئیے جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

بچوں پر 5 سے 7 آوارہ کتوں نے حملہ کیا، مرنے والے کمسن بچوں کی شناخت 5 سالہ شاہ نواز اور 3 سالہ اربیلی کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

کمسن بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ جب پیش آیا بچوں کو بچانے کے لیے کوئی بڑا موجود نہیں تھا، بچے اپنی والدہ کے ہمراہ کسی کے یہاں مہمان آئے تھے اور دونوں بچے گلی میں کھیلنے نکلے تھے۔

ذرائع کے مطابق آوارہ کتے علاقے میں موجود دکانوں پر حملے کرکے مرغیاں بھی کھا جاتے ہیں اور جھنڈ کی صورت میں حملہ آور ہوتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے سگ گزیدگی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے جس کے نتیجے میں شہری کتوں کے کاٹے کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

ادھر کراچی کے علاقے گلشن داد رحیم میں بچے پر کتوں نے حملہ کیا، خاتون دو بچوں کے ہمراہ گلی سے گزر رہی تھی کہ اس دوران گلی کے درمیان میں بچے کو اکیلا پاکر تین کتوں نے حملہ کیا۔

بچے کی ماں نے دوڑ کر بچے کی جان بچائی اور کتوں کو بھگایا، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے متعدد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں